i پاکستان

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس، سماعت بغیر کارروائی6 اپریل تک ملتویتازترین

March 27, 2024

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں فیصلے کے خلاف اپیلوں پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی رخصت کے باعث کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی 6 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت خاورمانیکا کے وکیل رضوان عباسی کی مصروفیات کے باعث ملتوی کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی