i پاکستان

بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی غیر شرعی نکاح کیس، صحافیوں کی کمرہ عدالت میں موجودگی یقینی بنانے کا حکمتازترین

January 04, 2024

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ سول جج قدرت اللہ نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے حکم نامے میں سپرنٹنڈنٹ جیل کو صحافیوں کی کمرہ عدالت میں موجودگی یقینی بنانے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے سے متعلق تمام دستاویزی کاپیاں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو فراہم کی جاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی پر فرد جرم 10 جنوری کو عائد کی جائے گی۔ عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے پبلک اور صحافیوں کی وافر تعداد کو عدالت تک رسائی کی استدعا کی۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ سیکیورٹی اور کمرہ عدالت کی گنجائش کے مطابق صحافیوں کی تعداد کا تعین کرنا سپرنٹنڈنٹ جیل کا اختیار ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی