i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایمل ولی کی درخواست غیر موثر قرارتازترین

February 14, 2024

پشاور ہائیکورٹ میں اے این پی کے ایمل ولی کی جانب بانی پی ٹی آئی کے خلاف درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی۔ پشاور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے سربراہ اے این پی ایمل ولی خان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ ضمنی انتخابات میں بانی پی ٹی آئی نے7حلقوں سے الیکشن لڑا لیکن کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی گئی۔ وکلا درخواست گزار نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی نے نے کاغذات نامزدگی میں توشہ خانہ تحائف کا ذکر بھی نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی کو مذکورہ حلقوں سے نااہل قرار دیا جائے۔ عدالت وکلا کے دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسمبلی رہی نہ بانی چیئرمین اب ممبر رہے اس لئے کیس اب قابل سماعت نہیں،عدالت نے درخواست غیرموثر ہونے پر کیس نمٹا دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی