i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی رہنماوں سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوعتازترین

February 19, 2024

بانی پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنماوں سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ بانی تحریک انصاف نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اہم معاملات پر مشاورت کیلئے پارٹی رہنماوں کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔ عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسد قیصر، شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور فیض الرحمان کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی