i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی، غیر معینہ مدت تک ملتویتازترین

February 26, 2024

لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی،لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کی سربراہ جسٹس عالیہ نیلم کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے سماعت نہ ہوسکی، درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی، آئندہ سماعت کا تعین آفس لاہور ہائیکورٹ کرے گا،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کرنا تھی، عدالت نے وکلا سے عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل طلب کر رکھے تھے،یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن کے مقدمے میں جیل ٹرائل کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی