i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی پنجاب کابینہ کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقررتازترین

June 08, 2024

لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی۔ جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ دس جون کو سماعت کرے گا ، عدالت نے پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کررکھی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی