i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی سزائیں فوری ہائیکورٹ سے معطل ہونی ہیں، اعتراز احسنتازترین

January 31, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان اعتراز احسن نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سزائیں فوری ہائیکورٹ سے معطل ہونی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سزائیں دیتے وقت ملزم کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا، پراسیکیوشن کے وکلا کو ملزم کا وکیل مقرر کروایا گیا، ملزم کا 342 کا بیان بغیر لیے سزا ہوئی۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سائفر کیس میں ملزم کے گواہوں کو نہیں بلوایا گیا، سائفر میں بانی پی ٹی آئی کے 342 کے بیان پر انکے دستخط ہی نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر جگ ہنسائی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو بغیر موقع دیے سزا دی گئی ہے، اس سزا کے ملکی معشیت پر برے اثرات پڑیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آٹھ فروری سے پہلے سزاں کے خلاف اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی