i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کو آزاد کرنے اور پاکستانی قوم کا مینڈیٹ واپس کرنے کا وقت آگیا ہے، شیر افضل مروتتازترین

February 28, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پاکستان نااہلی اور کرپشن کے بوجھ تلے دب رہا ہے اور عوام کو تاریخ کے سیاہ ترین دور میں دھکیلا جا رہا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ایکس" پر بیان جاری کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے بجلی اور گیس کی قلت اور آسمان کو چھوتی مہنگائی کی نشاندہی کی۔انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی کا وقت ہے، ایسے لیڈرز کی ضرورت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کریں اور پاکستان کو اس بحران سے نکالیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آزاد کرنے اور پاکستانی قوم کا مینڈیٹ واپس کرنے کا وقت آگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی