i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیر اعظم لائیں گے،عمر ایوبتازترین

February 29, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیر اعظم لائیں گے، موجودہ حکومت قرضے درست طریقے سے استعمال کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، عالمی مالیاتی ادارے چاہتے ہیں کہ ان کے قرض کا درست استعمال ہو،پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیر اعظم لائیں گے، عوام کے مسائل کے خاتمے کی بھرپور کوشش کریں گے۔عمر ایوب نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی ہال میں اکٹھے آئیں گے، حلف بھی اٹھائیں گے اور احتجاج بھی کریں گے، بانی تحریک انصاف نے اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا ہمارا لیڈر دوتہائی اکثریت سے آئے گا۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 180نشستیں جیت چکے تھے، فارم 47میں ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی، ہم نے آئی ایم ایف کو نشاندہی کرائی ہے کہ الیکشن صاف شفاف ہوئے ہیں۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ ملک میں انصاف کا بول بالا ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی