پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ کارکنوں کے حق میں بولنے پر میرے خلاف 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اس موقع پر زرتاج گل نے کہا کہ یہ جھوٹے اور بے بنیاد کیسز ہیں، انہیں ختم ہو جانا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے عدالت سے کہا ہے ہم ٹرائل کے لیے تیار ہیں، ہمیں جیل لے کر چلیں، بانی سے کیس کی مشاورت بھی کرنی ہے، ان کی درخواست ہے کہ 9 مئی کے تمام کیسز یکجا کیے جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی