i پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے جتنے جوتے چاٹے ہیں شاید ہی کسی نے چاٹے ہوں،خواجہ آصفتازترین

June 21, 2024

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے ڈیڑھ سال زور لگا کردیکھ لیا کچھ نہ بن سکا تو اب ترلوں پر آگئے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عون چوہدری نیکہا تھاکہ وہ بانی پی ٹی آئی کو ڈگی میں چھپاکر جنرل امجد اعوان کے گھر لے کرگئے، وہاں بانی پی ٹی آئی نے جنرل باجوہ کے پیروں کو ہاتھ نہیں لگائے، باقی ہرطرح کی منت کی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ اب کسی اور کے گٹے پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے جتنے جوتے چاٹے ہیں شاید ہی کسی نے چاٹے ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجبورکیا گیا تو ان لوگوں کے نام بتاوں گا جو ہمارے پاس آکر بانی پی ٹی آئی کو گالیاں دیتے تھے۔ خواجہ آصف کی تقریرکے دوران حکومتی بینچوں پرقہقہے گونجتے رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی