i پاکستان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ ، واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاتازترین

April 28, 2026

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پمز ہسپتال میں طبی معائنہ کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ رات خصوصی سکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے پمز لے جایا گیا جہاں عمران خان کی آنکھوں، دانت اور دیگر حوالے سے چیک اپ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کا معمول کا طبی معائنہ تھا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی کو طبی معائنہ کے بعد منگل کی علی الصبح واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی