i پاکستان

بہاولنگر، چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر لڑکے نے 18 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینک دیاتازترین

April 06, 2024

صوبہ پنجاب کی تحصیل بہاولنگر میں چھیڑ خانی کرنے سے منع کرنے پر نوجوان لڑکے نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میلاد سے گھر واپسی پر اوباش نوجوان نے 18سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکا تھا، تیزاب گردی سے متاثرہ لڑکی کا چہرہ، گردن اور دیگر جسم کا حصہ جھلس گیا۔ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ ڈونگہ بونگہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی