i پاکستان

بہاولنگر، کمرے میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس گیا، ہسپتال منتقلتازترین

January 13, 2024

بہاولنگر میں واقع گھر میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ گھر کے کمرے میں پڑے کوئلوں میں اچانک آگ بھڑکنے کی وجہ سے پیش آیا، آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی زد میں آکر کمرے میں سویا ہوا شخص بری طرح جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متاثرہ شخص کی شناخت 45 سالہ آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی