i پاکستان

بہاولنگر، مضر صحت شوارمے کھانے سے خواتین اور بچوں سمیت 15افراد کی حالت خرابتازترین

October 06, 2023

بہاولنگر میں مضر صحت شوارمے کھانے سے 3خواتین اور بچوں سمیت 15افراد کی حالت غیر ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق مختلف فیملیز کے بچوں نے ایک ہی شاپ سے شوارما خریدا تھا، شوارما کھانے کے کچھ دیر بعد ہی بچوں کی حالت بگڑنے لگی ، حالت خراب ہونے پر متاثرہ بچوں اور خواتین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد ملنے کے بعد سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی