i پاکستان

بہاولنگر میں دریائی حفاظتی بند توڑنے پر جھگڑا، فائرنگ سے نوجوان جاں بحقتازترین

August 26, 2023

بہاولنگر کی بستی دلو والا میں دریائی حفاظتی بند توڑنے پر دو گروہوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دریائی علاقے میں آبادیوں کو بچانے کے لیے حفاظتی بند بنایا گیا تھا، دوسری پارٹی بند توڑنے آ گئی جس پر جھگڑا ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا، جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی