i پاکستان

بہاولنگر، مقدمہ قتل میں پیشی پر جانیوالے دو بھائی فائرنگ سے قتلتازترین

April 02, 2024

بہاولنگر میں موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کھوڑا کھوہ کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 2 بھائی جاں بحق ہوگئے، مقولین قتل کے مقدمہ پرپیشی کیلئے عدالت جارہے تھے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی