بہاولنگر کے محلہ غنی پورہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 55 سالہ خاتون جاںبحق ہوگئی، مقتولہ کی حفیظاں بی بی کے نام سے شناخت ہوئی، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس اور کرائم سین ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ سٹی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے، تا حال ملزموں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا، انہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی