بہاولنگر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوں کی اطلاع پر مکلوڈ گنج بائی پاس کے قریب چھاپہ مارا گیا تو ڈاکوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوں کی فائرنگ کے بعد اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس پرڈاکوں نے اندھا دھند گولیاں برسائیں اور ان کے دو ساتھی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جب کہ تین ڈاکو فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مارے گئے اور فرار ہونے والے ڈاکو ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی