بہاولنگر کے علاقہ مروٹ روڈ پر ٹرک اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا جس کو پکڑنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جسے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا گیا، شواہد اکٹھے کرکے حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی