بہاولنگر کے لشکر چوک کے قریب سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے۔سی سی ڈی حکام کے مطابق مقابلہ میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، ملزم سے موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، ہلاک ملزم کی امتیاز کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ترجمان سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ مفرور ملزموں کی تلاش کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی، ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی