پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد میں 30 سالہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم 10 روز قبل خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر اپنے گھر لے گیا اور ساتھیوں سمیت زیادتی کی۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر )کے مطابق متاثرہ خاتون کو نشہ آور جوس پلاکر 3 ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی، حالت غیر ہونے پر ملزمان خاتون کو چھوڑکر فرار ہو گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی