i پاکستان

بہاولنگر،تیز رفتار مسافر بس نے راہ گیر کو کچل دیا، موقع پر جاں بحقتازترین

February 27, 2024

بہاولنگر میں تیز رفتار بس نے سڑک عبور کرنے والے راہ گیر کو کچل دیا جس کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا،ٹریفک کا افسوسناک حادثہ بہاولنگر کے علاقے اڈا ماڑی صاحب کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر بس نے سڑک کی دوسری جانب جانے والے شخص کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا،حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی