i پاکستان

بھاولپور ،نیشنل پارک لال سوہانرہ میںٹمبر مافیا کا راج ، محکمہ جنگلات کے ملازمین پرقاتلانہ حملہتازترین

August 12, 2023

نیشنل پارک لال سوہانرہ بھاولپور میں ٹمبر مافیا نے قاتلانہ حملہ کر کے محکمہ جنگلات کے ملازمین شدید زخمی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پارک لال سوہانرہ بھاولپور میں ٹمبر مافیا نے اپنا راج قائم کر تے ہوئے دن رات سر عام غیر قانونی طور پر جنگلات کاٹنے میں مصروف ہے ۔ محکمہ جنگلات کے ملازمین کے منع کرنے پر ٹمبر مافیا اور ان کے چیلوں نے محکمہ جنگلات کے ملازمین کلہاڑیوں اور آہنی ہتھیاروں سے قاتلانہ حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ملازمین شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طوری میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔۔ محکمہ جنگلات کے ملازمین پر حملے کی ایف آئی آر کیلئے درخوست متعلقہ تھانے میں جمع کرائی گئی جس کے باوجود پولیس ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے گریزاں ہے جس کے باعث ۔ محکمہ جنگلات کے ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی