خانقاہ شریف میں نجی کمپنی کی بس سے اترتے ہوئے طالب علم گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ حادثے کے بعد طلبا نے کے ایل پی روڈ بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا، احتجاج کے باعث کراچی کے ایل پی روڈ مکمل طور پر بلاک ہو گیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ جاں بحق طالب علم کی شناخت 15 سالہ احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی