بہاولپور میں نوجوان نے 11 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق تھانہ بغداد الجدید کے علاقے میں 11 سالہ بچی مدرسے سے گھر واپس جا رہی تھی کہ ملزم نے قریبی کھیتوں میں لے جا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہیکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا جب کہ زیادتی کا شکار ہونے والی بچی بہاول وکٹوریہ اسپتال میں داخل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی