i پاکستان

بہاولپور، شیر باغ میں نوجوان کی موت کا معاملہ، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئیتازترین

December 16, 2023

شیر باغ میں شیروں کے پنجرے میں نوجوان کی ہلاکت سے متعلق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نوجوان کی موت بنگالی شیروں کے حملے سے ہوئی تھی، شیروں کے حملے سے نوجوان کے زخمی ہونے اور دم توڑنے میں 10 سے 15 منٹ کا وقت لگا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان کے جسم پر حملے سے 10بڑے زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ دوسری جانب شیر باغ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوجوان کے شیروں کے جنگلے میں داخل ہونے کی وجہ کا پتا نہ چل سکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی