بارش کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے والا ہے، جس کے پیش نظر پنجاب میں موسم بدلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، 20 جون تک سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں گرد آلود ہوائیں اور بارش برسانے والا موسمی سسٹم پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے باعث آئندہ چند روز کے دوران مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال تبدیل ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ24گھنٹوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،کچھ بادل بھی آ سکتے ہیں۔ موسمیاتی ماہرین کے مطا بق سینٹرل اور اپر پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔ لاہور میں آج کل ہلکی بارش متوقع ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کسی حد تک کمی آسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق 20 جون تک سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس دوران بعض علاقوں میں دھوپ جبکہ بعض مقامات پر بارش متوقع ہے، جس کے باعث موسم میں وقفے وقفے سے تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 16، 17 اور 18 جون کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں نسبتا تیز بارش کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی