i پاکستان

بارشیں اور سیلابی صورتحال، بلوچستان حکومت کا ہیلی کاپٹر 24 گھنٹے دستیاب ہے،ترجمان حکومتتازترین

June 30, 2025

بلوچستان حکومت نے مون سون بارشوں کے دوران ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہدرند کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال میں ہیلی کاپٹر 24 گھنٹے دستیاب ہو گا، وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر ریسکیو کیلئے ہیلی کا پٹر ہروقت دستیاب ہو گا۔اپنے بیان میں شاہدرند نے بتایا کہ حکومت بلوچستان نے ریسکیو آپریشنز کیلئے فوری اور بھرپور ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فضائی مدد کو یقینی بنایا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ مون سون سیزن میں کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی