i پاکستان

بھارت بلاول کے نام سے ڈرگیا، اسے سفارتی سطح پر بدترین شکست ہوئی، شیری رحمانتازترین

May 19, 2025

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت بلاول بھٹو کے نام سے ڈرگیا ہے اس لیے تنقید کررہا ہے، بھارت کو پہلی مرتبہ سفارتی سطح پر بدترین شکست ہوئی ہے۔ایک انٹرویو میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بھارت نے اس وقت منفی رویہ اختیار کررکھا ہے، بھارت نے سفارتی محاذ پر 7 ٹیمیں بنائی ہیں جبکہ ہماری 2 ٹیمیں ہیں، ہمارے سوشل میڈیا اکائونٹس بھارت میں بند ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ بھارت سچ چھپانے کیلئے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے، بھارت کو شکست ہوئی ہے یہ بات دنیا سے چھپ نہیں سکتی۔انھوں نے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار پاکستان کی تعریف کی، امریکی صدر نے واضح طور پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا، امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کیساتھ تجارت کروں گا۔

بھارت کو غصہ ہے کہ سیزفائر مانگنے کی بات سامنے کیوں آئی، ہمارے یورپ اور واشنگٹن الگ الگ وفود جائیں گے، بھارت میں اب اپوزیشن سوال اٹھارہی ہے۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کے پاس اپوزیشن کو جواب دینے کیلئے کچھ نہیں، بھارت میں سوال اٹھ رہے ہیں کہ آپ کی الٹی تباہی ہوگئی، بھارت کوملٹری اورسفارتی سطح پربڑی شکست ہضم نہیں ہورہی۔بھارت اپنے نقصانات بتانا نہیں چاہتا اس لیے کہہ رہا ہے حالت جنگ میں ہیں، بھارت اپنے عوام کے سامنے مسلسل جھوٹ کی فلم چلا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت اپنی شکست چھپانے کیلئے کہہ رہا ہے کہ جنگ جاری ہے، بھارت اپنے ملک میں کچھ بھی بولے باہر تو سیزفائر ہی مانگا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی