i پاکستان

بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش دوسرے سال میں داخلتازترین

April 21, 2026

بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش دوسرے سال میں داخل ہوگئی۔پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود کی بندش کا نیا نوٹم جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ، لیز، کمرشل اور فوجی طیارے پاکستان میں مزید 1 ماہ داخل نہیں ہو سکتے، بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود 24 مئی 2026 کو صبح 5 تک بند رہے گی۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے، پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی