i پاکستان

بھارت میں انتہا پسندی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، پاکستانی سفیرسردار مسعودتازترین

September 22, 2023

امریکہ میں پاکستانی سفیر سردارمسعود خان نے کہا ہے کہ کینیڈا نے بھارتی دہشت گردی کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کردیا۔جب ہم بات کرتے تھے تو ان کی اتنی پزیرائی نہیں ہوتی تھی،سردار مسعودخا ن نے کہاکہ ہم کہتے رہے ہیں بھارت میں انتہا پسندی پوری دنیا کامسئلہ ہے ،کشمیر پرہمارا اصولی موقف ہے،کشمیر میں مظالم کو اقوام متحدہ اور دوسرے ممالک کو بتانا چاہتے ہیں۔افغانستان میں استحکام ہے تو پاکستان میں موجود پناہ گزینوں کو واپس جانا چاہیے، پاکستان پچھلی دہائیوں میں کشمیرپراپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی