i پاکستان

بھارت نے نالہ ایک میں سیلابی ریلا چھوڑ دیا، سینکڑوں ایکڑ پر لگی فصلیں تباہتازترین

August 18, 2023

بھارت کی جانب سے''نالہ ایک'' میں سیلابی ریلا چھوڑ دیا گیا جس سے فصلیں تباہ ہو گئی ہیں،تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے ریلے کی وجہ سے سمبڑیال ندوکی چیمہ کے مقام پر نالہ ایک میں طغیانی ہے،طغیانی کے باعث متعدد مقامات پر شگاف پڑگیا جس کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ پر لگی دھان ،چارے، سبزی کی فصلیں تباہ ہوگئیں،اس کے علاوہ پانی کے تیز بہا ئوسے سڑکیں پانی میں بہہ گئیں جبکہ متعدد دیہاتوں کو جانے والے راستے منقطع ہوگئے،دوسری جانب انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)کے مطابق ملک کے 3بڑے آبی ذخائر مکمل طور پر پانی سے بھر گئے ہیں، تربیلا،منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 1کروڑ 34لاکھ ایکڑ فٹ ہو گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی