بھارت سے آئی انجو نامی لڑکی نے پاکستانی لڑکے نصراللہ سے نکاح کرلیا۔نکاح ڈسٹرکٹ عدالت دیر میں ہوا، لڑکی نے اسلام قبول کرلیا ۔انجوکا اسلامی نام فاطمہ رکھا گیا۔ اس سے قبل انجونامی بھارتی خاتون نے شادی کے حوالے سے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انجو کاکہنا ہے کہ میں یہاں نصراللہ سے ملنے اورگھومنے آئی ہوں،شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔گھومنے کے بعد میں وآپس اپنے ملک چلی جاونگی۔ 35 سالہ انجو نامی بھارتی خاتون کا کہنا تھا کہ نصراللہ سے فیس بک پردوستی ہوئی تھی،پولیس کے مطابق انجو قانونی طورپروزٹ ویزے پرپاکستان آئی۔ بھارت سے انجونامی لڑکی خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیرپہنچی۔ ڈی پی اواپردیرمشتاق احمد کا کہنا ہے کہ،مشتاق احمد نییہ بھی کہا کہ بھارتی لڑکی کے پاس مکمل سفری دستاویزات ہیں، جس کی سیکیورٹی کے انتظامات کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی