i پاکستان

بھارت سفارتی آداب بھول گیا، پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر سیکورٹی حصار ختم کردیا گیاتازترین

August 20, 2026

بھارت نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے باہر بیرونی سیکورٹی حصار ختم کردیا ۔بھارتی رپورٹس کے مطابق مطابق حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر سے رکاوٹیں بھی ہٹادیں، پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ٹریفک کیلئے نصب حفاظتی ستون بھی ہٹادیئے گئے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی ویزا سیکشن کے باہر موجود احاطہ بھی توڑ دیا گیا، بھارتی حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکورٹی ہٹانے کی وجہ نہیں بتائی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے امریکی سفیر کے کشمیر سے متعلق بیان پر احتجاج کیا تھا جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی