i پاکستان

بھارتی کشیدگی کے دوران عالمی سطح پر پاکستان کا ذمہ دار رویہ اپنایا ، دوٹوک موقفتازترین

May 04, 2026

پاکستان نے بھارتی نام نہاد آپریشن سندور کا بھرپور جواب دیا مگر اشتعال انگیزی کے باوجود ذمہ دارانہ رویہ اپنایا، پاکستان بارہا بھارت کو ہرفورم پر کسی بھی قسم کی مہم جوئی اورجارحیت سے باز رہنے سے خبردار کرتا رہا۔برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے معرکہ حق سے قبل بھارت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ فروری 2019 کی طرح پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، اس بار بھی بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان کی جانب سے مناسب جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک متنازعہ مسئلہ ہے جس کا یو این کی مداخلت یا باہمی معاہدوں کے تحت حل نکالنا ناگزیر ہے۔امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے بھی بھارت کو جارحیت سے باز رہنے کی سخت تنبیہ کی تھی۔پاکستان سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی سر زمین پر حملہ ہوا تو پاکستان اپنی پوری قوت سے بھارت کو جواب دے گا، اگر ایٹمی پڑوسیوں میں جنگ شروع ہوئی تو یہ کہاں تک جائے گی کوئی نہیں جانتا۔ماہرین کے مطابق پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود خطے کو جنگی تباہی سے بچانے کیلئے ہمیشہ مذاکرات اور پرامن تصفیے پر زور دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی