i پاکستان

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24ستمبر تک توسیعتازترین

August 19, 2026

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں 24 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی(پی اے اے) نے بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کر دیا ۔نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام بھارتی ائر لائنز، لیز پر حاصل کردہ طیارے، بھارتی شہریوں کی ملکیت یا آپریٹ کمرشل اور فوجی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی پابندی 18 اگست سے نافذ ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق 24 ستمبر تک عائد کی گئی ہے۔یاد رہے کہ یہ سلسلہ 23 اپریل 2025 سے شروع کیا گیا تھا اور اس حوالے سے اب 16 واں نوٹم جاری کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی