i پاکستان

بچوں سے مشقت لاکھوں بچوں کو تعلیم اور بہتر مستقبل سے محروم کرتی ہے، چیئرمین سینٹتازترین

June 12, 2026

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بچوں سے مشقت کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ بچوں سے مشقت کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہر بچہ محفوظ مستقبل، تعلیم اور مساوی مواقع کا حق دار ہے، بچوں سے مشقت لاکھوں بچوں کو تعلیم اور بہتر مستقبل سے محروم کرتی ہے، کسی بچے کو تعلیم اور تحفظ کی قیمت پر مشقت پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے استحصال کے خاتمے اور تعلیم کیفروغ کیلئے موثر قانون سازی ناگزیر ہے، بچوں کے حقوق، وقار اور روشن مستقبل کے تحفظ کے لیے پاکستان پرعزم ہے، جو معاشرہ اپنے بچوں کا تحفظ کرتا ہے وہ اپنے مستقبل کو محفوظ بناتا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آئیں ایسے پاکستان کے لیے مل کر کام کریں جہاں ہر بچہ استحصال سے آزاد ہو، پارلیمان بچوں کے تحفظ اور تعلیم کے فروغ کے لیے موثر پالیسی سازی کی ذمے دار ہے، بچوں سے مشقت کے مکمل خاتمے کے لیے مسلسل اور مثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی