i پاکستان

بدین حیدرآباد شاہراہ پر ٹرک اور کوچ میں تصادم ،20 مسافر زخمیتازترین

August 26, 2023

بدین حیدرآباد شاہراہ پر ٹنڈومحمد خان جانے والی مسافر کوچ ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہوگئے،جنہیں قریبی اسپتال متنقل کردیا گیا ہے جبکہ 6 شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد ریفر کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ٹرک اور کوچ میں تصادم سہتا اسٹاپ کے قریب پیش آیا، مسافر کوچ ٹنڈوباگو سے ٹنڈو محمد خان جاری تھی۔ پولیس نے دونوں گاڑیاں اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی