i پاکستان

بغاوت کا الزام ثابت ،پاک فوج نے میجر (ر)عادل راجہ اور کیپٹن(ر)رضا مہدی کو سزا سنادیتازترین

November 25, 2023

پاک فوج کے2 ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی پر بغاوت کا الزام ثابت ہونے پرکورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنا دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کو 14 سال جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کو12سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی، دونوں ریٹائرڈ افسران کا پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق عدالت نے دونوں افراد کو مناسب عدالتی عمل کے ذریعے مجرم قرار دیا، سزا کے مطابق 21 نومبر کو دونوں ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کے رینک ضبط کر لیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی