i پاکستان

بغاوت پر اکسانے کا کیس، فواد چودھری کو عدالت پیش نا کیا جا سکا، سماعت 10 جنوری تک ملتویتازترین

January 08, 2024

سرکاری اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو عدالت پیش نا کیا جا سکا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے فواد چودھری کے خلاف سرکاری اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر اور فواد چودھری کے وکیل قمر عنایت راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ فواد چودھری نیب کی حراست میں ہیں، ان کی دوسرے کیس میں درخواستِ ضمانت کے ساتھ آئندہ سماعت رکھ لیں۔ عدالت نے فواد چودھری کے خلاف کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی