i پاکستان

بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گل کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریتازترین

October 25, 2023

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شہبازگل کے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے شریک ملزم عماد یوسف کے خلاف ٹرائل ختم کردیا۔ جج طاہرعباس سپرا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے شریک ملزم عماد یوسف کے خلاف ٹرائل ختم کرنے کی ڈائریکشن دی، شریک ملزم عماد یوسف کی حد تک کیس میں ٹرائل ختم کیا جاتا ہے۔ جج طاہرعباس سپرا نے مزید کہا کہ کیس میں اشتہاری شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کیے جاتے ہیں، شہباز گل جب بھی نظر آئیں ایس ایچ او گرفتار کر کے عدالت پیش کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی