i پاکستان

بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی سیل پر پابندی کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاریتازترین

August 12, 2023

لاہورہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی سیل پرپابندی کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری کی درخواست پرعبوری حکم جاری کردیا۔ ڈپٹی کمشنرسمیت دیگر فریقین آئندہ سماعت پرتفصیلی جواب جمع کرائیں۔ درخواست گزارکے مطابق ہیلمٹ کے بغیرپیٹرول کی فراہمی پرپابندی کانوٹیفکیشن غیرقانونی ہے، درخواست گزارنے دلائل کے حق میں اعلی عدلیہ کے فیصلے بھی پیش کیے،آئندہ سماعت تک بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی فراہمی پرپابندی کانوٹیفکیشن معطل رہے گا۔ عدالت نے درخواست پرمزید کارروائی 16اگست تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی