i پاکستان

بٹگرام، کار کھائی میں جاگری ، 3افراد جاں بحق، چار زخمیتازترین

September 20, 2023

 پاشتو آلائی براچھڑ سے بنہ آلائی جانے والی کار گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، حادثے میں کار میں سوار تین افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بنہ آلائی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی