i پاکستان

بٹگرام، مسافر گاڑی کھائی میں جا گری، 2 افرد جاں بحق، 15 سے زائد زخمیتازترین

November 21, 2023

آلائی اشاڑبن کے مقام مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار زخمی مسافروں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، مسافر گاڑی بنہ جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی