i پاکستان

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ،بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاریتازترین

December 16, 2023

قومی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں کمی ہوگئی۔ ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر2023 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2 فیصد کمی ہوئی، رواں مالی سال کے چار ماں کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.08 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے چار ماہ میں کاٹن یارن کی پیداوار میں 24.73 فیصد اور کاٹن کے کپڑوں کی پیداوار میں 14.73 فیصد کی کمی ہوئی۔ اس کے علاوہ چار ماہ میں لوہے اور اسٹیل کی پیداوار میں 2.04 فیصد جب کہ آٹو موبیل کی پیداوار میں 48.94 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گارمنٹس کی پیداوار میں 26.52 فیصد، پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 7.55 فیصد، فرٹیلائزرز کی پیداوار میں 8.91 اور سیمنٹ کی پیداوار میں 7.10 فیصد کا اضافہ بھی ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی