i پاکستان

بینچ کی عدم دستیابی ،سپریم کورٹ میں لگنے والے تمام مقدمات ڈی لسٹتازترین

December 28, 2023

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سیبینچ کی عدم دستیابی کے باعث تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دئیے گئے ۔ جمعرات کو رجسٹرار سپریم کورٹ آفس کی جانب سے مقدمات ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سپریم کورٹ پاکستان میں جمعرات کو کسی بھی مقدمے کی سماعت نہیں ہو ئی ۔ بینچ کی عدم دستیابی کے باعث مقدمات ڈی لسٹ کئے گئے ہیں، قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مختلف مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی