i پاکستان

بینک یکم جنوری کو عوام سے لین دین کیلئے بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک اعلامیہتازترین

December 30, 2023

اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں بینک پیر یکم جنوری 2024کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام بینک،ترقیاتی مالی ادارے،مائکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے تاہم بینکوں،ترقیاتی مالی اداروں، مائکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین حسبِ معمول دفتر میں حاضر ہوں گے۔واضح رہے نئے سال کے آغاز کے پہلے روز ملک بھر کے بینک بند رہتے ہیں اور وہ اپنے صارفین کے ششماہی کھاتوں کی رپورٹ مرتب کرتے ہیں، تمام بینکس میں عوامی لین دین ضرور بند ہوتی ہے مگر آپریشنل کام جاری رہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی