i پاکستان

بیرون ملک سے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر کراچی آنے والا افغان شہری گرفتارتازترین

March 12, 2024

بیرون ملک سے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر کراچی آنے والے افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے افغان مسافر کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا، غلام حضرت نامی افغان ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پاکستانی پاسپورٹ جعلی تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ کی ملی بھگت سے مذکورہ پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا تھا، ملزم مذکورہ پاکستانی پاسپورٹ پر افغانستان سے سعودی عرب گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی