i پاکستان

بیساکھی میلے کا آغاز، یکیورٹی کے سخت انتظاماتتازترین

April 14, 2026

حسن ابدال میں واقع گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں بیساکھی میلے کا آغاز ہوگیا ۔صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے رات گئے گوردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے جدید کیمروں کی مانیٹرنگ اور مربوط کوآرڈینیشن کو سراہتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی۔ رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب مذہبی اور بین الاقوامی سطح پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اور بیساکھی میلہ کے موقع پر سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے یاتریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں، اور ایسے اقدامات معاشرتی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی